پرویزرشید نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے اندراج کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
جمعہ 22 اگست 2014 18:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید کی مدعیت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے اندراج سے متعلق عدالتی حکم ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نماز جمعہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر سے متعلق ایڈیشنل سیشن کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، حکومت کی جانب سے 6 روز بعد درخواست کرنا معنی خیز ہے کیونکہ لاہور ہائی کے قائم مقام چیف جسٹس شریف برادران کے وکیل رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی مدعیت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کا موقف سنے بغیر مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کیاتھا، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ایڈیشنل سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔
(جاری ہے)
عدالتی اوقات کار ختم ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 16 اگست کو منہاج القرآن انتطامیہ کی درخواست پر پولیس کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 21 افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیاتھا جس میں خواجہ سعد رفیق، چوہدری نثارعلی خان، پرویزرشید، خواجہ آصف، عابد شیرعلی ،راناثنااللہ اوررانامشہود کے نام بھی شامل تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.