میڈیا پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، پر ویز رشید
جمعہ 22 اگست 2014 22:03
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ جمعہ کو قومی اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے قومی اسمبلی کی پارکنگ میں صحافیوں کی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے اور صحافیوں پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مظاہرین کے حملے کے خلاف کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی ہمراہ تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہم آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں اور میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کی پابندی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کچھ عناصر کیبل آپریٹرز کو زبردستی مجبور کر رہے ہیں کہ وہ کچھ مخصوص چینلز کو آن ائر نہ کریں جو کہ افسوسناک ہے،مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.