پی ٹی آئی کارینٹ اے دھرنامیوزیکل کنسرٹ میں بدل گیا،شیخ قیصر محمود
جمعہ 22 اگست 2014 23:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کارینٹ اے دھرنامیوزیکل کنسرٹ میں بدل گیا ۔چندہزارلوگ بیس کروڑعوام کے منتخب اورمحبوب وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے۔باوردی آمرپرویز مشرف 12اکتوبر99ء کوبندوق کی نوک پروزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ نہیں لے پایا توکپتان اورقادری کس کھیت کی مولی ہیں ۔
عوام نے قربانیاں دے کرڈکٹیٹر سے جمہوریت چھینی ہے ، آمریت کی باقیات کو جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل نہیں کرنے دیں گے ۔سونامی والے میلی نگاہ سے نہ دیکھیں۔کسی کوحق نہیں پہنچتا وہ انتخابات میں شکست ہونے پر دھاندلی کاشورمچائے اور جمہوری نظام کوانتقام کانشانہ بنائے۔(جاری ہے)
عوام کسی جعلی سونامی اورشعبدہ بازانقلابی کوجمہوریت کی عمارت زمین بوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جلنااورنفرت کرناحاسد وں کی فطرت ہے ، وزیراعظم میاں نوازشریف کی آئینی مدت بھی پوری ہوگی اوروہ اپنے انتخابی وعدے بھی ضرور پورے کریں گے ۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے زوربازوسے سونامی اورانقلابی گروپس کوان کے اندازاوران کی زبان میں جواب دے سکتی ہے مگر ہماری قیادت نے ہمیں شرافت ،صداقت اوردیانت کادرس دیا ہے۔ہم ان کی طرح مادر وطن پاکستان کوخلفشار کی طرف نہیں دھکیلناچاہتے ۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نیک نیت اور سچے ہیں تووزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ براہ راست بات کریں ،طعنہ بازی اوردشنام طرازی سے تنازعات سلجھتے نہیں بلکہ مزید الجھتے ہیں۔سونامی اورانقلابی کی احتجاجی سیاست سے شدت پسندوں کوتقویت ملے گی جودوباہ منظم ہوکر پاکستان میں بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کاکیا ہے وہ تواپناسامان سمیٹ کرواپس کینیڈاچلے جائیں گے مگر ہم نے توپاکستان میں جینامرنا ہے ۔عوام پاکستان کے مستقبل کافیصلہ خودکریں گے ،انہیں جمہوریت کے سواکوئی نظام حکومت گوارہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.