تحریک انصاف، عوامی تحریک کا دھرنا جاری، شاہراہ دستو پرگندگی،وبائی امراض کا خدشہ
ہفتہ 23 اگست 2014 12:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) تحریک انصاف اور پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے ، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ صحت و صفائی کے مسائل کے باوجود مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اوپر گھنگھور گھٹاؤں سے جھانکتا سویرا ، قریب ہی لوہے کے جالوں پر بیٹھے کاگا نوید سنا رہے ہیں کہ ابھی کچھ اور مہمان بھی آئیں گے ۔ دوسری طرف جا بجا بکھرے ہوئے کھانے کے ڈبے تیز ہوا اور بارش سے اکھڑ جانے والے خیمے دوبارہ لگالئے گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان دھرنے میں موجود ہیں ، راولپنڈی ، اسلام آباد کے کارکنوں نے دھرنے کے شرکاء کیلئے ناشتہ بھجوایا ۔ چائے کے لئے کارکنوں میں ڈسپوزایبل گلاس تقسیم کئے گئے ۔
(جاری ہے)
کارکنوں نے قطار میں لگ کر ناشتہ لیا پھر جسے جہاں جگہ ملی پیٹ کی آگ بجھائی ۔
دھرنے میں بیٹھے شرکا کے لئے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے ، مضرصحت پانی کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ صحت و صفائی کے مسائل کے باوجود مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔ دھرنے کے شرکاء کو گرمی ، حبس کے ساتھ صحت و صفائی کے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ میں اپنے کنٹینر میں موجود ہیں ، عمران خان دوپہر کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے۔دریں اثناء اقتدار کے ایوانوں کے سامنے سے گزرتی شاہراہ دستور کئی روز کے جاری دھرنے کے بعد تعفن اور کوڑا کرکٹ سے بھر گئی جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.