قومی اسمبلی کی تحلیل کا کوئی خطرہ نہیں ‘ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ہی اسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے ‘سردار ایاز صادق
ہفتہ 23 اگست 2014 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا کوئی خطرہ نہیں ‘ وزیر اعظم صدر کو مشورہ دیں تو ہی اسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے ‘ استعفوں کو جلد بازی میں قبول نہیں کیا جائیگا ‘پورے پراسسز کیلئے دو ہفتے لگ سکتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اس صورت میں تحلیل ہو سکتی ہے جب وزیر اعظم صدر کو اس کیلئے مشورہ دیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق سوال پر اسپیکر نے کہا کہ اس طرح کی جلد بازی میں انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ارکین اسمبلی سے استعفے کی تصدیق کے لیے میں پہلے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو علیحدہ علیحدہ خط لکھوں گا۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہر رکن کو فون کالز کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائیگا خط کے بعد انہیں پروفارما پر دستخط کیلئے مدعو کیا جائے اس کے بعد استعفے کی منظوری دی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس عمل میں وقت لگے گا شاید اس میں دو ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو توسیع دے دی گئی ہے اسپیکر نے کہا کہ انہیں صدر کی طرف سے اس حوالے سے کوئی حکم نہیں موصول ہوا جو واضح پیغام ہے کہ سیشن کو جاری رہنا چاہیے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کی طرف سے قراردار کی منظوری جمہوریت پر اعتماد اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کا واضح پیغام ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.