علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رواں سمسٹر خزاں 2014ء سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے این ٹی ایس کے گیٹ (جنرل/سبجیکٹ)ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

ہفتہ 23 اگست 2014 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رواں سمسٹر خزاں 2014ء سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لئے این ٹی ایس کے گیٹ )جنرل/سبجیکٹ(ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے" یہ اعلان ڈائریکٹر ایڈمیشن ‘ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواراین ٹی ایس کا گیٹ )جنرل اور سبجیکٹ( ٹیسٹ پاس کئے بغیرداخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فارم5۔

ستمبر 2014ء تک جمع کراسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد و ضوابط اور یونیورسٹی چارٹر کے مطابق ان پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں سے یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے انٹری ٹیسٹ لیں گے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگراموں کے داخلے ملک بھر میں جاری ہیں ‘ داخلہ فارم یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود 44۔

علاقائی دفاتر اور 122۔ رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں ۔ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق داخلہ فارمز مع مقررہ فیس حبیب بینک لمیٹڈ ‘ فرسٹ ویمن بینک ‘ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد برانچوں میں 5۔ستمبر 2014ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد بینک برانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔

ڈائریکٹرایڈمیشن کے مطابق پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس /ایم فل ‘ ایم ایس سی شماریات ‘ کول ایم بی اے/ایم پی اے اور ایل ایل ایم/ایم ایس شریعہ کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ‘ ان پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند افراد اپنا داخلہ فارم پراسپیکٹس میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

مذکورہ پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں رواں سمسٹر خزاں 2014سے پی ایچ ڈی اور ایم ایس/ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لئے این ٹی ایس گیٹ )جنرل/سبجیکٹ(کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم متعلقہ شعبہ جات میں انٹری نیسٹ منعقد ہوں گے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ‘ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے بارے میں051-9057426‘ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431‘ہائر سیکنڈری پروگرامز 051-9057432‘بیچلر پروگرامز 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :