پشاور،مشہور مضاربہ سکینڈل،ڈبل شاہ سمیت تین ملزمان کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

ہفتہ 23 اگست 2014 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پشاورکی احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کیس میں گرفتارحقیقی ڈبل شاہ سمیت تین ملزمان کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے، قومی احتساب بیورونے مضاربہ سکینڈل میں سبط الحسن شاہ المعروف ڈبل شاہ کوعدالت میں پیش کیاگیا ۔ملزم نے مضاربہ سکینڈل میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیائے ، نیب مضاربہ سکینڈل میں ہنگو کے افضل خالق عرف ڈبل شاہ کوپہلے ہی بھی گرفتارکرچکے ہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز احتساب عدالت نے طارق یوسفزئی نے دائر رنفرنس کی سماعت کی ،نیب نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے سادہ لوح عوام سے منافع کی آڑ میں کروڑوں روپے بٹورے ہیں،نیب نے دیگر ملزمان واجدحسن اورعمران گل کوبھی عدالت میں پیش کیا دونوں ملزمان نے مختلف لوگوں کومنافع کے سہانے خواب دکھا کر اربوں روپے کی جمع پونچی ہتھیا لی ۔عدالت نے سماعت کرتے ہوئے تین ملزمان کوچودہ چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :