کینیڈا، داعش مخالف امام کو قتل کی دھمکی ،ہماری ناک کے نیچے داعش بھرتیاں کر رہی ہے،امام سید سہروردی

ہفتہ 23 اگست 2014 21:12

کینیڈا، داعش مخالف امام کو قتل کی دھمکی ،ہماری ناک کے نیچے داعش بھرتیاں ..

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے امام مسجد سید سہروردی جو اپنے عدم تشدد پر مبنی خطبوں کی وجہ سے مشہور ہیں کو اسلامی عسکریت پسند گروہ داعش کی طرف سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے،ادھر داعش کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ کینیڈا میں عسکریت پسندوں کی بھرتی کر رہی ہے۔سید سہروردی اسلام سپریم کونسل کینیڈا کے بانی ہیں اور مغربی طاقتوں کو عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے کہتے ہیں۔

انہوں داعش کے لیے بھرتیوں کی بھی نشاندہی کی تھی۔ایک بیان میں سید سہروردی نے کہاکہ میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ سمجھتا ہوں کہ داعش کینیڈا میں عسکریت پسند بھرتی کر رہی ہے اور یہ بھرتیاں عین ہماری ناک کے نیچے ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مغربی ممالک میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرات پر پہلے ہی کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

برطانیہ اور فرانس سمیت اکثر ممالک کے عسکریت پسند داعش کا حصہ بن چکے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ داعش نے فیس بک کے ذریعے سید سہروردی کو دھمکی دی ہے کہ تمہارے خیالات اسلام سے لگا نہیں کھاتے اور تم ایک منحرف امام ہو۔'' نیز داعش نے سید سہروردی کے داعش کے بارے میں خیالات کا بھی برا مانا ہے۔ان دھمکیوں کے بارے میں کینیڈین امام کا کہنا ہے کہ وہ ان کی پروا نہیں کرتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق کینیڈا کے 130 نوجوان داعش کا حصہ بن چکے ہیں

متعلقہ عنوان :