Live Updates

جمعیت علمائے اسلام نے اسلام آباد کی جانب کارکنوں کے مارچ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، عمران خان کے چیلنج کا جواب صوبائی دارلحکومت میں دینے کے بجائے وفاقی دارلحکومت میں دیاجائے گا

اتوار 24 اگست 2014 14:33

جمعیت علمائے اسلام نے اسلام آباد کی جانب کارکنوں کے مارچ کی تیاریوں ..

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام نے اسلام آباد کی جانب کارکنوں کے مارچ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے تاہم اس ضمن میں حتمی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کا عمل جاری ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کی جانب سے جمہوری حکومت کے خلاف جاری دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخواہ میں مارچ کا چیلنج دینے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے مرکز ی اور صوبائی قائدین سے مشاورت کی، جے یو آئی کے اندرونی زرائع کے مطابق پارٹی کی قیادت کی باہمی مشاورت میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے چیلنج کا جواب صوبائی دارلحکومت میں دینے کے بجائے وفاقی دارلحکومت میں دیاجائے گا اور پورے ملک سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کیا جائے گا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی اضلاعی قیادت کو اس ضمن میں تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں ، اس ضمن میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر جے یو آئی کی جانب سے واضح اعلان بھی ممکن ہے، زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں قائم دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم نے بھی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے رات کو سجائی جانے والی ناچ پارٹیوں کو بزور بازو روکنے کے لیئے کردارا دا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاہم مولانا فضل الرحمان مارچ میں ممکنہ طور پر شامل ہونے والے شدت پسند مذہبی نوجوانوں کی جانب سے معاملات کو تشددکی جانب جانے سے اجتناب کرنے کے لیے حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی پیش رفت اور معاملات کے افہام و تفہیم سے حل ہونے کا انتظار کررہے ہیں-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات