Live Updates

عمران خان کے دھاندلی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا اجلاس 26 اگست کوطلب کرلیا

اتوار 24 اگست 2014 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات پر 26 اگست کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 26 اگست کو طلب کئے گئے اجلاس کی سربراہی قائم مقام چیف الیکشن کمیشن جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے کچھ اعلیٰ حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے انتخابات سے دو روز قبل جعلی بیلٹ پیپرز چھپوا کر مسلم لیگ (ن) کے حوالے کئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات