وزیراعظم اور آرمی چیف کا ملکی مفاد میں موجودہ سیاسی بحران جلد حل کرنے پراتفا ق

منگل 26 اگست 2014 13:15

وزیراعظم اور آرمی چیف کا ملکی مفاد میں موجودہ سیاسی بحران جلد حل کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :