وزیر اعظم کی سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ اور داسو پن بجلی کے معاہدوں پر دستخظ کی تقریب میں شرکت،

عالمی بنک د اسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر (سندھر سندھ زرعی ترقی منصوبے کیلئے 7 کروڑ 64 ڈالر کی رقم منصوبوں کی تکمیل کے لئے فراہم کریگا

منگل 26 اگست 2014 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ اور داسو پن بجلی کے معاہدوں پر دستخظ کی تقریب میں شرکت،معاہدے کے تحت عالمی بنک کی طرف سے د اسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ سندھر سندھ زرعی ترقی منصوبے کیلئے 7 کروڑ 64 ڈالر کی رقم منصوبوں کی تکمیل کے لئے فراہم کی جائے گی۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب منگل کی شام وزیر اعظم محمد نوازشریف نے شرکت کی چیئرمین واپڈا نے داسو ہائیڈروپاور منصوبے پر جبکہ سیکرٹری زرعی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے سندھ زرعی ترقی منصوبے پر دستخط کیا۔ تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ریچرڈ بنمسود بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو بتایا گیا کہ داسو پن بجلی منصوبہ سے 4320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگئی اور یہ منصوبے دو فیز میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے فیز میں 2160میگا واٹ پیدا کی جائے گی جس میں 4320میگا وات تک دوسرے فیز میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ سندھ زرعی ترقی کے منصوبے کے ذریعے صوبہ سندھ میں زرعی اور لائیوسٹاک کے شعبے میں ترقی ہوگی، یہ منصوبہ براہ راست سرمایہ کاری کے لئے کسانوں اور چھوٹے و درمیانے درجے پیدوار واری گروپ(پروڈیوسر گروپ)کو رسائی فراہم کرے گا جس سے زرعی شعبے میں موثر اور مستعد فارمنگ کو فروغ ملے گااور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مارکیٹ تک رسائی میں بھی بہت حد تک آسانیاں پیدا ہونگی۔

تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینٹر پرویز رشد،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال،وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی،صوبائی وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر،صوبائی وزیر لائیو سٹاک و فشری سندھ جام خان شورو و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :