چیف آف آرمی سٹاف کی کراچی ایئرپورٹ آمد،سیکیورٹی انتہائی سخت،

جنرل راحیل شریف کا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ، ڈی جی نے آپریشنل تیاریوں بارے بریفنگ دی

بدھ 27 اگست 2014 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی کراچی ایئرپورٹ آمد کے باعث بدھ کو ایئرپورٹ اور اولڈ ٹرمینل پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ،ایئرپورٹ کے اطراف سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیاتھا جبکہ ائیرپورٹ جانے والے افراد کی چیکنگ سخت کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے اور دیگر ایئرلائن کے عملے اورمسافروں کو سخت چیکنگ اور جانچ کے بعد ایئرپورٹ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی پاک فوج کے گشت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اولڈٹرمینل اور اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر جانیوالے تمام راستوں کو بندکردیا گیا۔ ۔ذرائع کے مطابق بدھ کو آرمی چیف نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا،جہاں انہیں ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز کے ڈی جی نے آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے آرمی چیف کو بریبفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :