افضل خان جیسے لوگوں کوایسے موق پر ہی کیوں سچ یادآتاہے ،منّورحسن،

ملک میں پہلی بار جیتنے اور ہارنے والے دھاندلی کا اعتر اف کررہے ہیں ، خطاب

بدھ 27 اگست 2014 20:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سیّدمنّورحسن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی جب قائم ہوئی اس وقت کیپٹل ازم اور سوشل ازم کادورتھانظاموں کی کشمکش میں مولانامودودی  نے اسلام کوعقل اور دلیل کے ساتھ پیش کیااور جماعت اسلامی کی بنیادرکھی جماعت اسلامی کی طرزکی جماعت نہ کل تھی نہ آج ہے مولانامودودی  نے نظاموں کی کشمکش میں اسلام کوبطور نظام پیش کیاجماعت اسلامی بنیادی طور پر داعی جماعت ہے اور اسلامی نظام کے نفاذکے لیے کوشاں ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کے 74ویں یوم ِتاسیس کے اجتماع سے مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادشیخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے صوبائی اور ضلعی رہنماعبدالوحیدقریشی ،رضوان احمدگدی ودیگر بھی موجودتھے ۔سیدمنورحسن نے موجودہ ملکی صورت حال پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب کبھی شارٹ کٹ راستے سے نہیں آتا۔

اسلام آبادمیں جاری چپقلش سے عوام کوکچھ نہیں ملے گادھرنے کے شرکاء کی کمٹمنٹ قابل تعریف ہے لیکن مقصدنظروں سے اوجھل ہے۔عوام اور جماعت اسلامی کے کارکنان کوتصویرکے دونوں رخ دیکھ کر رائے قائم کرناچاہیے ۔یہ پہلی دفعہ ہے کہ جیتنے والے اور ہارنے والے دونوں دھاندلی کااعلانیہ اعتر اف کررہے ہیں ۔جماعت اسلامی کی چارسیٹیں ہیں ہم اتنی ہی انتخابی مہم چلاسکتے تھے۔

انھوں نے کہاکہ تہذیب واخلاق سے گری ہوئی زبان کااستعمال قابل مذمت ہے ۔اسلام آبادکے دونوں دھرنوں میں ملین تودور لاکھ سے بھی کم لوگ میڈیاکونظرآگئے ہیں مگر 17اگست کوکراچی میں غزہ ملین مارچ ہوا یہ میڈیامیں نظرنہیں آیا ،ساری کوریج اسلام آبادکوملتی رہی ،اب توشمالی وزیرستان میں چینلز کی اسکرین سے غائب ہے البتہ افضل خان کوخوب کوریج مل رہی ہے اس کی حمایت اور مخالفت میں بیانات آرہے ہیں افضل خان جیسے کھرے لوگوں کوایسے موق پر ہی کیوں سچ یادآتاہے اس سے پہلے کہ سکتے تھے پریس کانفرنس کرسکتے تھے ان سے متعلق متعددسوالات ذہنوں میں ابھرتے ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ سواسال میں حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں ،حالاں کہ اقتدار اوراختیارحکومت کے پاس ہوتاہے اور سب سے زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائدہوتی ہے لیکن جمہوریت کوسب سے زیادہ نقصان حکمرانوں نے پہنچایاہے ۔