وفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف کی جانب سے سی ویو کلفٹن اور مزار قائد کے باہر دھرنے دیئے گئے
بدھ 27 اگست 2014 22:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی وفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سی ویو کلفٹن اور مزار قائد کے باہر دھرنے دیئے گئے۔ دھرنے میں خواتین، بچوں اور پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نامنظور، نامنظور جعلی حکومت نامنظور، انصاف دو، ووٹ کا حق دو، جعلی انتخابات نامنظور اور گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے۔
دھرنے میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔ دھرنے کے شرکاء نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثمر علی خان، خرم شیر زمان، نجیب ہارون، سرور راجپوت، سبحان علی ساحل اور دیگر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس لئے استعفیٰ نہیں دے رہے کہ انہیں خوف ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے کمیشن نے انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کیں تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.