پی ایف یو جے کا کوئٹہ میں نیوزایجنسی کے دفترپرفائرنگ سے صحافیوں کی شہادت پر افسوس کااظہار،(آج )یوم سیاہ منانے کااعلان،
ملک بھر کے پریس کلبوں میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا،صحافی برادری
جمعرات 28 اگست 2014 23:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی نے کوئٹہ میں صحافیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے بروز جمعہ کو بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر ملک بھر کے پریس کلبوں میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے قلم کی حرمت کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکے گے۔ اس موقع پرصدر نیشنل پریس کلب شہریار خان، سیکرٹری طارق محمود چوہدری نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.