پاکستان صحافیوں اور آزاد صحافت کیلئے صومالیا،افغانستان،شام وعراق سے بھی خطرناک ملک بن چکا ہے، جماعت اسلامی
جمعہ 29 اگست 2014 19:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، قیم لیاقت بلوچ ، نائب امراء اسداللہ بھٹو، راشد نسیم، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر صوبائی رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیوز ایجنسی (آن لائن) کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں نیوز ایجنسی کے بیورو چیف اور سینئر صحافی ارشاد مستوئی،اکاؤنٹنٹ یونس احمد اور کیمیرا مین عبدالرسول کی شہادت پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے اس سانحے کو حکومتی ناکامی اور نااہلی قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے اورتین صحافیوں کی شہادت پر صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحافیوں اور آزاد صحافت کیلئے صومالیا،افغانستان،شام وعراق سے بھی خطرناک ملک بن چکا ہے،گذشتہ ایک سال میں کئی نامور صحافیوں کے قتل،اغوا اور زخمی ہونے کے باوجودمرکزی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے کوئی موٴثر اقدام کرنے میں ناکام رہی ہیں ، جبکہ کراچی سے لیکر کوئٹہ اور وزیرستان تک صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے دہشتگردوں کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن حکومت ،پولیس اور ملک کے مقتدر ادارے صحافیوں کے بار بار احتجاج کرنے کے باوجود انہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جو کہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.