دھرنے و الے اٹیک نہ کریں توحکومت پہل نہیں کریگی ،وزیر ریلوے سعد رفیق
جمعہ 29 اگست 2014 21:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنے و الے اٹیک نہ کریں توحکومت پہل نہیں کریگی حکومت اور عہدے آنی جانی چیزیں ہیں وزیر اعظم ہاؤس پارلیمنٹ سپریم کورٹ پاکستان کی وقار کی علامت ہیں عمارات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے انشاء للہ سیاسی بحران سے گزر جائیں گے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سازش نہیں کررہا ہے اور ہم سب اکٹھے ہیں۔
جمعہ کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ اس وقت کوشش ہے کہ اسلام آباد کو خون خرابے سے بچایا جائے خون خرابے سے بچنے کیلئے حکومت نے تمام آپشنز استعمال کئے اور کررہے ہیں سعد رفیق نے کہا کہ ہم دونوں جماعتوں سے مذاکرات کررہے ہیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی بھی عمران خان کو کہہ رہی ہے کہ خان صاحب جانے دیں سعد رفیق نے کہاکہ طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر درج کی جائے اور وزیر اعظم کا نام ڈالا جائے ہم نے طاہر القادری کامطالبہ مان لیا ہے اور اب وہ کہہ رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں مجھے بتایا جائے اس اقدام سے کیا پاکستان کی بدنامی نہیں ہوگی ؟سعد رفیق نے طاہر القادری اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کفن پہن لیا قبریں کھود دیں گردن پکڑنے جیسے بیان چھوڑیں اور آگے بڑھیں سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کے ارد گرد لوگ بھی نہیں چاہتے کہ وہ اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں مگر عمران خان کسی کی بات مانتے ہی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ کہتے ہیں اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے رہتے ہیں ہمیں عمران خان سے ہمدردی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے بارے میں اچھی کی امید رکھنی چاہیے اور پر امید ہیں سعد رفیق نے کہاکہ ہم انشاء للہ سیاسی بحران سے گزر جائیں گے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سازش نہیں کررہا ہے اور ہم سب اکٹھے ہیں یہ بہت بڑا قدم ہے انہوں نے کہاکہ عدالتیں آزاد ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ سیشن کورٹ بھی وزیر اعظم وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتی ہے اور ایف آئی آرد رج کی گئی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں اور تمام ادارے اپنا آئینی کر دار ادا کررہے ہیں ایک سوال کے جوا ب میں سعد رفیق نے کہاکہ حکومت اور عہدے آنی جانی چیزیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس پارلیمنٹ سپریم کورٹ پاکستان کی وقار کی علامت ہیں ان عمارات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.