پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے‘ راجناتھ سنگھ،
سرحدوں کو جھنڈے لہرانے کی بجائے گولی کاجواب گولی سے دینے کا وقت آگیا ہے‘ صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 29 اگست 2014 22:51
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے‘ سرحدوں پر تعینات فورسز کو احکامات جاری کردئیے گئے کہ گولہ باری کے دوران کسی بھی صورت میں سفید جھنڈوں کو نہ لہرایا جائے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پاکستانی رینجرز کی جانب سے گولہ باری کرنے کے دران سفید جھنڈوں کو لہرانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ گولی کا جواب اب گولی سے دینے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرز گولہ باری کے دوران مجاہدین کو اس طرف دھکیل رہے ہیں اور گذشتہ ایک ہفتے سے گولہ باری شروع ہونے کیساتھ ساتھ بی ایس ایف اہلکاروں نے 16 مرتبہ سفید جھنڈے لہراکر سرحدوں پر امن و امان بحال کرنے کا پاکستانی رینجرز پر زور دیا تاہم پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے۔(جاری ہے)
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے ضمن میں مرکزی حکومت کی جانب سے پیکیج کا اعلان کیا گیا اور 5 ستمبر کو ریاست کے دورں کے دوران کشمیری پنڈتوں کو خوشخبری سنائی جائے گی۔
۔ پرویز مشرف کی جانب سے بھارت کو دھمکی دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر کی دھمکیوں سے بھارت مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف درپرہ جنگ شروع کررکھی ہے اور پاکستان کو آخری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ باز آجائے۔ جس دن بھارت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو پاکستان کو پیچھے ہٹنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.