عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کی جانب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں پر طاقت کے استعمال کو درست اقدام قرار دیدیا

اتوار 31 اگست 2014 18:14

عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کی جانب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کارکنوں پر طاقت کے استعمال کو عوامی سماجی حلقوں نے درست اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 17 روز سے ملک کو یرغمال بنایا ہوا تھا پاکستان کی معیشت کو ان دھرنوں کے باعث 8 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے لیکن دونوں لیڈران ”میں نہ مانو“ کی ضد کے باعث گزشتہ روز دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایوان صدر کے دروازے توڑنے کی کوشش پر پولیس کی طرف سے کی جانیوالی شیلنگ کو احسن اقدام قرار دیا ہے شیخ ندیم خاور‘ ملک محمد تاج‘ سیٹھ محمد یامین‘ چوہدری امان اللہ‘ امجد زبیری‘ محمد اشرف پپو اور دیگر نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے حکومت کے صبر کا امتحان لیا ہے لاہور سے نکلتے وقت انہوں نے ریڈ زون میں نہ جانے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں ریڈ زون میں چلے گئے جس سے تمام اہم سرکاری دفاتر کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا لیکن عمران خان اور طاہر القادری کیونکہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے ہیں دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا تھا لیکن نہ جانے دونوں جماعتوں کے رہنماء کس کے اشارے پر ملک کے نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال حکومت کا حق تھا حکومت نے جتنے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے دیکھ لیا ہے اہم عمارتوں کے دفاع پر شیلنگ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :