حکومت کا عمران اور قادری سے دوبارہ پس پردہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ
پیر 1 ستمبر 2014 13:12
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) عسکری قیادت کا موقف سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکومتی سطح پرعوامی تحریک اورتحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کو حل کرنے کے لیے دوبارہ طاہرالقادری اور عمران خان سے پس پردہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق وزیراعظم نوازشریف نے ان رابطوں کی ذمے داری وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سپرد کردی ہے، عسکری قیادت کا بیان سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے رات گئے اپنے قریبی حلقوں سے مشاورت کی اور اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے کو بیک ڈورمذاکراتی پالیسی کے توسط سے حل کیاجائے گا،انھوں نے وفاقی وزیراسحاق ڈار کو ہدایت کردی ہے کہ وہ فوری طور پر رابطوں کا آغاز کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہدایت ملنے کے بعد سیاسی رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی قیادت ،گورنرسندھ ،گورنرپنجاب اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے رابطے کیے ہیں ،ان کو وزیراعظم کا خصوصی مذاکراتی پیغام پہنچایا گیا ہے، ان رہنماوٴں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسا سیاسی ماحول بنائیں کہ وزیراعظم براست عمران خان اورطاہرالقادری سے ملاقات کرسکیں اور اس معاملے کا حل نکالا جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.