سنی اتحاد کونسل لاہور کے زیراہتمام شہدائے اسلام آباد کے لیے قرآن خوانی کی گئی

پیر 1 ستمبر 2014 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء ) سنی اتحاد کونسل لاہور کے زیراہتمام المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں شہدائے اسلام آباد کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و مشائخ اور کارکنانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ گلو بٹوں کی بادشاہت کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کو بے دردی اور بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلنے دیں گے۔ حکومتی جبر ہارے گا اور ہمارا صبر جیتے گا۔ پوری قوم ایک طرف اور حکمران دوسری طرف کھڑے ہیں۔ حکومت کا ظلم اور جبر قوم دیکھ رہی ہے۔ خواتین کی تذلیل کرنے والوں کی شرافت کا پول کھول گیا ہے۔ طاہر القادری، صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے راہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ عائد کرنا قابل مذمت ہے۔ حکومت عملاً مفلوج ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :