Live Updates

ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری عمران خان اور طاہرالقادری پر عائد ہوتی ہے ،بہرام خان ایڈووکیٹ

پیر 1 ستمبر 2014 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بہرام خان ایڈوکیٹ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام حالات کی ذمہ داری عمران خان اور طاہرالقادری پر عائد ہوتی ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ والے اغیار کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں اور ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارات میں داخل ہونا اور سرکاریء املاک کو نقصان پہنچانا سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کپتان اور عوامی تحریک کے سربراہ کھل کر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں اور جمہوریت کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنا پاگل پن ہے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بھلائی اسی میں ہے کہ عمران اور قادری دونوں اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی اور ملکی مفادات کی خاطر انتشار اور افراتفری کی فضا ختم کریں اور تمام مسائل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں بصورت دیگر ملک قتل و غارت کا بازار بن جائے گااور ان کے اس احمقانہ اقدام سے مزید لاشیں گرنے کا اندیشہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :