تحریک انصاف ون مین شو بن چکی ہے ، شیخ رشید نے ہماری پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے، ناصر خان خٹک ،مسرت زیب ،
عمران خان اپنے ارکان سے پوچھنے کی بجائے دوسروں کے اشارے پر چل رہے ہیں، خصوصی بات چیت
پیر 1 ستمبر 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ناصر خان خٹک اور مسرت زیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون مین شو بن چکی ہے ، شیخ رشید نے ہماری پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے اور عمران خان اپنے ارکان سے پوچھنے کی بجائے دوسروں کے اشارے پر چل رہے ہیں ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
1ستمبر۔2014ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ناصر خان خٹک نے کہا کہ یہ عجیب سی کہانی ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی ، پنجاب اور سندھ کی اسمبلیوں سے استعفے دے رہی ہے اور کے پی کے سے استعفے نہیں دیئے جا رہے ، کے پی کے میں تحریک انصاف کا سپیکر اپنا ہے وہاں استعفے کیوں نہیں لئے جاتے اس سوال پر کہ تحریک انصاف کے کتنے لوگوں نے استعفے نہیں دیئے ؟ ناصر خٹک نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ کتنے لوگوں نے استعفے نہیں دیئے ، یہ آمریت نہیں تو اور کیا ہے کہ ارکان اسمبلی کو کہا جاتا ہے کہ استعفوں پر دستخط کرو ہم ایسا نہیں کر سکتے ہمارا اختلاف اصولی ہے کہ اگر استعفے دینے ہیں تو تمام اسمبلیوں سے دیئے جائیں ، مسرت زیب نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور یہ مسائل ایوان میں بھی حل کر سکتے ہیں سڑکوں پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں جو بھی مسائل ہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں ، ناصر خٹک نے کہا کہ طاہر القادری کینڈین شہری ہے میں اسے نہیں جانتا عمران خان کیوں اسکی بات مان رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ہماری پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.