کافی اور قیلولہ، تھکاوٹ دور کرنے میں معاون ہے، تحقیق
منگل 2 ستمبر 2014 13:57
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)برطانیہ اور جاپان میں سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے تجربات کے ایک سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ اگر کافی پینے کے بعد مختصر دورانیے کی نیند بھی کی جائے تو دماغی استعداد بڑھانا ممکن ہو سکتا ہے۔برطانیہ میں لوبورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق ایسے افراد جو تھکاوٹ کا شکار تھے اور جنہوں نے تھکن اتارنے کے لیے کافی کا ایک کپ پینے کے فوراً بعد 15 منٹ کی نیند لی، ان لوگوں کی نسبت کہیں چاق و چوبند تھے جنہوں نے یا تو صرف کافی پی تھی یا پھر قیلولہ کیا تھا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کافی میں پائے جانے والی کیفین اعصاب کو کنٹرول کرنے والے نظام ’ایڈینوسین‘ پر اثرانداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ ختم ہوتی ہے اور انسان زیادہ چاق و چوبند محسوس کرتا ہے۔(جاری ہے)
زندگی کے روزمرہ امور میں دماغ میں ایڈینوسین کا درجہ بڑھتا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہم تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ کافی سے دماغ میں ایڈینوسین کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جبکہ نیند ایڈینوسین کو دماغ سے ختم کر دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق، کیفین کو دماغ سے ایڈینوسین کا لیول کم کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں، جبکہ اسی دوران، نیند لینے سے ایڈینوسین کے اثر کو پوری طرح زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ کافی پینے کے بعد مختصر آرام کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ کافی جلدی پیئیں اور جلدی سو جائیں اور نیند کا یہ دورانیہ 20 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.