30 دن کے استعفے کا کیا مطلب ہے؟، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.. مستعفی ہونے والوں کے استعفی منظور کیے جائیں، فضل الرحمان
منگل 2 ستمبر 2014 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک وقت میں تمام منتخب نمائندؤں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی جمہوریت کی بساط لیپٹنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف چار حلقوں کے نام پر پورا نظام لپیٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا جاتا ہے کہ وہ تیس روز کے لیے مستعفی ہوجائییں، لیکن اس کا مطلب کیا ہے۔؟ پارلیمنٹ میں دھواں دار تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سازش کو پکڑلیا ہے اور اب اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انڈین پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تو اسے جمہوریت پر حملے سے تعبیر کیا گیا۔ آج پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا جا رہا ہے، کیا ہماری پارلیمنٹ کسی طور ہندوستانی پارلیمنٹ سے کم تر ہے؟۔
انہوں نے اسلام آباد کے موجودہ حالات کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر اور بیوروکریٹ اپنے دفتر میں داخل نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔ پارلیمنٹیرین پارلیمنٹ لاجز میں نہیں جا سکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اراکین نے اپنے استعفے جمع کروائے ہیں ان کے استعفوں کو منظور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا گھراؤ کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.