برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا

منگل 2 ستمبر 2014 15:52

برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ سرحدی پولیس کو اْن شہریوں کے پاسپورٹ عارضی طور پر ضبط کرنے کا اختیار دے دیا گیا، جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شرکت کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ایسی قانون سازی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کی مدد سے انتہاپسندانہ کارروائیوں میں ملوث برطانوی شہریوں کو ملک کے دوبارہ داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ آج کل عراق اور شام میں برطانوی شہریت کے حامل کئی سو افراد دہشت گرد تنظیم اسلامی اسٹیٹ کا ساتھ دے رہے ہیں۔