امید ہے پاکستان میں متعلقہ جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرلیں گی:چین

منگل 2 ستمبر 2014 16:23

امید ہے پاکستان میں متعلقہ جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرلیں ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چِن گانگ نے کہاہے کہ چین مخلصانہ امید رکھتا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں مشاورت ، مذاکرات اور مشترکہ طور مسائل کو حل کرتے ہوئے عوام اور ریاست کے بنیادی مفادات کوا ولین ترجیح دینگی۔

(جاری ہے)

چین سفارتخانے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی صورتحال پر گہر ی نظر رکھے ہوئے ہے۔اور پاکستان کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :