پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بارہویں مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا اجلاس

منگل 2 ستمبر 2014 17:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بارہویں مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں جاری ہے- پاکستانی وفد کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عالم خٹک جبکہ ملائشیا کے وفد کی سربراہی دا تا سری حاجی اسماعیل احمد بن حاجی احمد سیکرٹری جنرل وزارت دفاع ملائیشیا کررہے ہیں- یہ کمیٹی 1997 ء میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لئے بنائی گئی تھی جس کا گیارہواں اجلاس ستمبر 2013 میں ملائشیا کے شہر کوآن تان میں منعقد ہوا- رواں اجلاس میں مشترکہ کمیٹی برائے سائنس ٹیکنالوجی‘ دفاع اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت ہوئی- دونوں ممالک نے تعاون کو مزید بڑھانے پر غور کیا- اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری دفاع نے ملائشین وفد کو پاکستان کی سیکیورٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور 2014 کے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ " پاکستان کی عوام معیشت اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں" - انہوں نے مزید کہا کہ " آپریشن ضرب عضب ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف ایک بھرپور کارروائی ہے" - جس کے اب تک مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں- پاکستانی فوج کی معاونت اس حوالے سے مزید اہمیت کی حامل ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو خراب ہونے سے بچائے- اس حوالے سے پاکستانی خطے میں ایک اہم ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے- ملائشین وفد نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت‘ دفاعی صنعتی پیداوار اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی خدمات کو سراہا- آخر میں دونوں ممالک نے تربیت‘ دفاعی مشقوں اور دفاع کے شعبے میں بات چیت کو مزید فروغ دینے اعادہ کیا-

متعلقہ عنوان :