ترکی میں کسان نے دو سروں والاانتہائی نایاب سانپ پکڑلیا

منگل 2 ستمبر 2014 20:54

ترکی میں کسان نے دو سروں والاانتہائی نایاب سانپ پکڑلیا

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) ترکی میں کسان کو بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع گرہ سون صوبے سے دوسروں والا نایاب سانپ ملا ہے جسے سرکارنے قبضے میں لیکر انطالیہ کے ایک سانپ گھر میں رکھا گیا ہے،ترکی کے ایک اخبار کے مطابق سانپ گھر میں اہلکار اوزگر ایرلیدی کو اس سانپ کی نگہداشت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،اہلکار نے بتایاکہ اس سانپ کو اس کی جسامت اور ہیت کی وجہ سے مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے اس سانپ کے دو سر ہیں، اس لیے اس کی گردن عام سانپوں کے مقابلے پر بہت پتلی ہے،انھوں نے کہا کہ سانپ اپنے شکار کو پہلے نگلتے ہیں پھر اسے ہضم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر اس سانپ کو کھانے کیلئے کوئی بڑی چیز دی جائے تو وہ اس کی گردن میں پھنس جائیگی۔ اس لئے ہم اسے چھوٹی چھوٹی چیزیں دیتے ہیں۔یہ سانپ پتلے جسم والے تیز رفتار سانپوں کی کولوبر نسل سے تعلق رکھتا ہے جنھیں عام طور پر ریسر کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :