راولپنڈی، فاسٹ یونیورسٹی کے ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھیاں گرنے سے 12طلباء زخمی، 2کی حالت تشویشناک

بدھ 3 ستمبر 2014 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) فاسٹ یونیورسٹی کے ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھیاں گرنے سے 12طلباء زخمی، 2کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاسٹ یونیورسٹی کے ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھیاں گرنے سے 12طلباء زخمی ہوگئے، سڑھیاں گرنے کے فوری بعد موقع پر موجود طلباء نے ایمبولنس کو کال کی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کو چھپانے کے لئے خودشدید زخمی ہونے والے طلباء کو قریبی پرائیوٹ ہسپتال جبکہ معمولی زخمیوں کو نیسکام ہسپتال منتقل کیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی صحافی یونیورسٹی پہنچ گئے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی صحافی کو اندر داخل نہیں ہونے دیا، ذرائع کے مطابق واقع سیڑھی کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کے باعث پیش آیا، زخمی ہونے والے طلباء میں دو کی حالت تشویش ناک ہے، واقع کی تصدیق کے لئے جب یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقع کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :