ماڈل سائنس کالج میں چھٹی کے باوجود فسٹ ائیر میں داخلا حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء)ماڈل سائنس کالج میں چھٹی کے باوجود فسٹ ائیر میں داخلا حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی میں سیکنڈ ائیر کے اوباش طلبہ نے نئے آنے والوں کو ریگنگ کا نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی سٹی ظفر علی اعوان کو ٹیلی فون پر اطلاع جبکہ ایس ایس پی مظفرآباد نے ٹیلی فون سننا بھی گوارہ نہ کیا۔

کالج کے پرنسپل نے سٹاف کی مدد سے کالج کے ماحول کو پراگندہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا درجنوں طلبہ وطالبات کے والدین ازخود بچوں کو کالج چھوڑنے آئے مگر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے غنڈہ گرد عناصر کے سامنے دیوار بن گئے والدین کا آئی جی سے کالجز کے باہر مستقل پولیس گشت اور سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے طلبہ وطالبات کی کلاسز کا آغاز ہو گیا گزشتہ روز پہلے دن کالج جانے والوں کو ریگنگ کا نشانہ بنانے والے غنڈا گرد عناصر کی روک تھام کیلئے ماڈل سائنس کالج کے پرنسپل افسر خان آہنی دیوار بن گئے اور سٹاف اور انتظامیہ کی مدد سے ان کو بھگادیا جبکہ کالج میں سیکنڈ ائیر کے طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر طلباء وطالبات کے والدین نے پرنسپل کو کرخراج تحسین پیش کیا۔