محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم میں عالمی یوم خواندگی2014ء کو موثر اور فعال انداز سے منانے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،ڈاکٹر پرویز احمدخان

جمعرات 4 ستمبر 2014 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم میں عالمی یوم خواندگی2014ء کو موثر اور فعال انداز سے منانے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمدخان نے ایڈیشنل سیکرٹری ندیم عالم بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) کلثوم ثاقب کو عالمی یوم خواندگی کی تقریبات کو صوبائی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھرپور طریقے سے منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے سینئر افسران کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹیوں میںآ رگنائزنگ، استقبالیہ، وینیو سٹیج و ملٹی میڈیا کمیٹی کے علاوہ پبلسٹی، دعوتی لاجسٹک اور میڈیا کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ا ن کمیٹیوں نے عالمی یوم خواندگی پر سیمینارز، ریلیوں، بزم ادب وپوسٹرز مقابلوں کے انعقاد کو حکومتی ہدایات کے مطابق منعقد کرانے کے لیے اپنے اجلاس شروع کر دئیے ہیں جن کی روشنی میں فیلڈ آفیسرز کو احکامات جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :