ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستانی اقتصادی صورتحال مایوس کن قرار دے دی
جمعرات 4 ستمبر 2014 16:48
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) ورلڈاکنامک فورم (ڈبلیوای ایف) نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں قدرے بہتری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسابقت کی عالمگیر فہرست میں 4درجے ترقی کر کے 133 ویں نمبر سے 129 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز جاری گلوبل کمپیٹیٹیو رپورٹ2014-15 میں ڈبلیوای ایف نے کہاکہ 2سال مسلسل کمی کے بعد گزشتہ سال سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم رہی ہے تاہم اس نے مسابقت کے بنیادی اور اہم شعبوں میں انتہائی کم مارکس حاصل کیے یعنی پاکستان کی اہم مسابقتی شعبوں میں کارکردگی مایوس کن رہی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں سرخ فیتہ، بدعنوانی، پشت پناہی اور حقوق ملکیت دانش کے تحفظ کا فقدان حائل ہے اور 144ملکوں میں پاکستانی سرکاری اداروں کی پوزیشن 125رہی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا انتہائی ابتر اوربھیانک قراردیا گیا ہے اوراسے عدم تحفظ کے حوالے سے یمن اور لیبیا کے بعد رکھاگیا ہے یعنی 144ممالک میں سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو 142واں نمبردیاگیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ افراط زر کی شرح اور بجٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے مگر اب بھی اس کی پوزیشن مایوس کن یعنی 137ویں ہے، پاکستان کے انفرااسٹرکچر کو 119 واں جبکہ بجلی کے ڈھانچے کو 133واں نمبر دیتے ہوئے پسماندہ قرار دیاگیا جبکہ صحت وتعلیم کے شعبے میں اس کی کارکردگی کو 144 ممالک میں بدترین قراردیاگیا، نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں پاکستان کا نمبر 137واں رہا اور اس کی شرح سب صحارن افریقہ خطے کے علاوہ سب سے زیادہ قراردی گئی، تعلیمی اداروں میں بچوں کے انرولمنٹ بھی دنیا میں 132ویں پوزیشن پر رہی۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً25 فیصد پاکستانی بچے پرائمری اسکول بھی نہیں جاتے جبکہ پاکستان کی مسابقت کو لیبرمارکیٹ میں نقائص کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے جو اس وقت 132ویں نمبر پر ہے، افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان 140ویں پوزیشن پر یعنی خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت کے حوالے سے صرف 4ملکوں سے اوپر ہے جبکہ عوام کی انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹیز) تک رسائی کے حوالے سے بھی پاکستان کا نمبر نچلے درجے یعنی 114 پر ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان نے مالیاتی ترقی اور کاروباری نفاست (جدت) کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں اس کی پوزیشن بالترتیب 72ویں اور 81ویں نمبر پر رہی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.