اوکاڑہ ،دو مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ،ایک مغویہ ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے

جمعرات 4 ستمبر 2014 17:43

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) دو مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ایک مغویہ ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ حشمت والا کے رہائشی محمد ارشد کی بھتیجی ک کو چھ افراد عظمت رزاق وغیرہ زبردستی اغواء کرکے لے گئے نواحی قصبہ درنگاہ کی رہائشی ک کو ملزم ماجد اپنے دو ساتھیوں سے مل کر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا مغویہ ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی نواحی قصبہ وینڈ اور جاگیر کے رہائشی محمد اختر کی بیوی عظمیٰ بی بی کو چار ملزمان نور احمد عارف وغیرہ اغواء کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :