جماعة الدعوة شعبہ تعلیم کے تحت چلنے والے اسکولز میں 6 ستمبر کو ”یوم دفاع“ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی

جمعرات 4 ستمبر 2014 21:44

کرا چی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء ) جماعة الدعوة شعبہ تعلیم کے تحت چلنے والے اسکولز میں 6 ستمبر کو ”یوم دفاع“ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ مرکزی تقریب الحرمین ماڈل اسکول ماڈل کالونی میں منعقد ہوگی۔ جس میں ٹائمز اسکولز کے 10 کیمپس سے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور طلباء کے والدین شرکت کریں گے۔ تقریب میں ”یوم دفاع“ کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کی گئی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

جبکہ ”سائنس اینڈ آرٹ“ کے عنوان سے طلبہ کے مابین خصوصی مقابلے بھی کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں طلبہ کے تیار کردہ سائنسی پراجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ٹائمز اسکولز کے ڈائریکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ6 ستمبر یوم دفاع ہماری ملی تاریخ میں اہمیت کا حامل دن ہے۔ موجودہ دور میں طلبہ و طالبات کو پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ازحد ضروری ہے۔ یوم دفاع کے حوالے سے اسکولوں میں تقریبات کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ نئی نسل اساسِ پاکستان کو فراموش نہ کریں۔ یہ ملک دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، اس کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :