Live Updates

عمران خان نے فضل الرحمن کو مولانا ڈیزل کہہ کر اسلام سے ٹکر لی ہے، الحاج طیب شاد قادری

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:30

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) پاکستان علماء کونسل ڈسٹرکٹ ننکانہ کے چےئرمین و مرکزی انجمن تاجران تحصیل شاہکوٹ کے صدر الحاج طیب شاد قادری نے تحصیل پریس کلب شاہکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے فضل الرحمن کو مولانا ڈیزل کہہ کر اسلام سے ٹکر لی ہے آزادی مارچ اور انقلاب لانے والے طاہر القادری اور عمران خان کا ڈرامہ بری طرح سے فلاپ ہو چکا ہے،دھرنا دار انقلاب والوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ محب وطن نہیں ہیں اور نہ ہی انکا دین اسلام سے کوئی تعلق واسطہ ہے پاکستان علماء کونسل دونوں جماعتوں کے غیر آئینی اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انقلاب و آزادی مارچ کے ماسٹر مائنڈز عمران خان اور طاہر القادری کو دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کر کے انکے خلاف ملکی قوانین کیمطابق بھر پور کاروائی کرے، عمران خان نے علماء کیخلاف نازیبا زبان اور الفاظ استعمال کر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں عمران خان کو پتا ہونا چاہئیے کہ مولانا ڈیزل ہو یا پٹرول وہ مولانا ہی ہوتا ہے نکاح اور جنازہ مولانا ہی پڑھاتا ہے آپکے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کا جنازہ مولانا فضل الرحمن ہی پڑھائیں گے پاکستان کی 68سالہ تاریخ گواہ ہے کہ علماء سے ٹکرانے والے خود مٹ گئے ہیں علماء کی تذلیل پر عمران خان کو اپنے کنٹینر پر کھڑے ہو کر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئیے ورنہ اللہ کی پکڑ آنیوالی ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :