پی ٹی آئی اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی‘اعجاز چوہدری ،بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں اس لئے پی ٹی آئی موجودہ جعلی حکومت کو نہیں مانتی،وزیرداخلہ نے خود تسلیم کیا ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی‘صدر تحریک انصاف پنجاب
ہفتہ 6 ستمبر 2014 20:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد ہونے والے کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، 22 ستمبر کو پی پی 162 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی، عام انتخابات میں بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں اس لئے پی ٹی آئی موجودہ جعلی حکومت کو نہیں مانتی ، تحریک انصاف نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کیا اورآج پُرامن طریقے سے جمہوری احتجاج کر رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر حکومتی وزیرداخلہ نے خود تسلیم کیا کہ ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
انتخابات کے بعد چودہ حلقے ابھی تک کھولے گئے ہیں ہر حلقے میں سے ریکارڈ دھاندلی ثابت ہو چکی ہے ۔این اے 128 میں ہونے والی ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد 75 ہزار ووٹ جعلی ثابت ہوئے ہیں ۔حکومت ووٹوں کی جانچ پڑتا ل کے عمل سے خوفزدہ تھی اسی لئے پی ٹی آئی کے چا ر حلقوں کی جانچ پڑتال کے مطالبے کونہیں مان رہی تھی۔
موجودہ حکمران سیاسی و اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اور انہیں اقتدار میں رہنے کا مزید حق حاصل نہیں ہے کیونکہ حکمرانوں نے عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کیا ہے ۔، تحریک انصاف اپنا پُرامن احتجاج اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ ووٹ لینے والی حکمران جماعت (ن) لیگ عوام سے جھوٹ پے جھوٹ بولے جا رہی ہے کہ 11 مئی 2013 ء کے انتخابات ملکی تاریخ کے صاف اور شفاف تھے ۔ اب دھاندلی کے تمام ثبوت تحریک انصا ف کے پاس ہیں ،انتخابات میں بدیانتی کرنے والا ٹولے کو بھی بے نقاب کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ۔ عوام کے ووٹ الیکشن کمیشن کے تھیلوں کی بجائے کھاد کی بوریوں میں بھرے ہوئے جعلی ووٹ نکل رہے ہیں۔تحریک انصاف اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پہلی دفعہ عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور اب ہر پاکستانی کی زبان زدِعام ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور موجودہ حکومت بھی جعلی ہے۔اسی لئے عوام عمران خان کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی باتیں عوام کے دلوں میں گھر کررہی ہیں اور وہ ملک میں صرف ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.