پنجاب ،سیلابی ریلوں نے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تباہی مچادی ،ہیڈخانکی، قادرآباد اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،ہیڈمرالہ کا متبا دل حفا ظتی بند تو ڑ دیا گیا گجرات کے مزید 36 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، ہزاروں لوگ بے گھر
اتوار 7 ستمبر 2014 14:02
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) سیلابی ریلوں نے سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تباہی مچادی، ہیڈخانکی، قادرآباد اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈمرالہ پرپانی کی سطح 9 لاکھ کیوسک ہو نے سے متبا دلہ حفا ظتی بند تو ڑ دیا گیاجس سے گجرات کے مزید 36 سے زائد دیہات زیر آب آگئے دریائے چناب کے سیلاب نے ہرطرف تباہی مچادی ہے، سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
گوجرانولا، سیالکوٹ،راولپنڈی، ہیڈمرالہ، منڈی بہاء الدین، خانکی اور قادر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جس میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
ہیڈ خانکی کے مقام پر نئے بیراج کی تعمیر کے لئے بنائے گئے عارضی بند کو توڑدیا گیا۔۔ ایکسیئن انحار محمد رشید کے مطابق مزید دیہات بچانے کے لئے عارضی بند کو توڑا گیا ہے اگر اس بند کو نہ توڑا نہ جاتا تو سیلابی پانی شہروں میں داخل ہوسکتا تھا۔
گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاء الدین کے دو سو سیزائد دیہات زیر آب ااگئے ، دریائے چناب کا پانی وزیر آباد شہر میں بھی داخل ہوگیا ہے۔حافظ آباد میں بھی سیلابی پانی ستر سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا ہے، ہیڈ تریموں سے چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پیر کی شام گزرے گا، جس کے باعث ملتان اور صادق آباد میں بھی فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ملتان کے قریب بستی امروٹھ لنگڑیال اور ملانا میں زمینی کٹاوٴ بھی شروع ہوگیا ہے، نارووال اور ظفر وال میں نالہ ڈیک نے بھی تباہی مچادی۔ حفاظتی بند ٹوٹنے سے چالیس سے زائد دیہات زیر آب آ گئے، پسرور میں بھی بند ٹوٹنے سے پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا، شکر گڑھ میں نالہ بھئیں میں بھی طغیانی کے باعث پانچ دیہات سیلاب کی زد میں آگئے، شیخوپورہ میں نالہ ڈیک اور نالہ بھیڈ کا پانی درجنوں آبادیوں میں داخل ہوگیا، ننکانہ صاحب میں بھی دس دیہات زیرآب آگئے، دریائے جہلم میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،پنڈ دادنخان میں دریائے جہلم کے کنارے واقع دیہات بھی سیلاب کی زد میں آگئے ہیں، لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے، چالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ دریائے ستلج بھی بپھرا ہوا ہے، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قصور، پاکپتن، اور وہاڑی کے درجنوں دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے، انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اوکاڑہ کے چھیالیس دیہات میں وارننگ جاری کردی گئی ہے، ساہیوال، چیچہ وطنی اور دیگر علاقوں میں بھی فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ادھر بھارت کی جانب سے نالہ روہی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد قصور میں کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی بھی زیر آب آگئی ہے، حویلی لکھا میں بھی بیس دیہات زیر آب آگئے، مقامی افراد نے فصلیں بچانے کیلئے پاکپتن نہر میں دو مقامات پر شگاف کر دیئے ہیںمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.