یوکرین بحران: جنگ بندی کے معاہدے کے بعد شیلنگ، ملک کے مشرقی حصے میں حکومتی چیک پوائنٹس کے قریب دھماکے ہوئے اور دونوں جانب سے گولہ باری ہوئی، بی بی سی
اتوار 7 ستمبر 2014 14:13
کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) یوکرین میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے ایک دن بعد ملک کے جنوب مشرقی شہر مریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ اس نے شہر کے مشرقی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔اس سے قبل یوکرین اور روس کے صدور نے کہا تھا کہ مشرقی یوکرین میں جنگ بندی بہت حد تک برقرار ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ باغیوں کے قبضے والے شہر لوہانسک کے لیے روانہ کیے جانے والے ٹرک گولہ باری کی وجہ سے واپس ہو گئے ہیں۔جنگ بندی کے معاہدے پر یوکرین، روس، یورپی سکیورٹی تعاون تنظیم (او ایس سی ای) اور روس نواز باغیوں کے نمائندوں کے درمیان بیلاروس میں بات چیت کے بعد دستخط کیے گئے تھے۔(جاری ہے)
ادھر شہر کے مشرقی حصے میں حکومتی چیک پوائنٹس کے قریب دھماکے ہوئے اور دونوں جانب سے گولہ باری ہوئی۔
تاہم توار کی صبح شیلنگ رک گئی۔ادھر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں تمام فریقوں پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ عام شہریوں نے یوکرین کی حکومت پر ان کے گردونواح میں اندھا دھند شیلنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔یوکرین میں اپریل سے شروع ہونے والے تصادم میں اب تک 2,600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.