ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار

بیچنے کے بجائے امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، کمپنی مالک

پیر 29 اپریل 2024 12:28

ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) امریکا میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کے بعد ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے ایپ بیچنے سے انکار کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈانس کمپنی نے کہا کہ ٹک ٹاک بیچنے کے بجائے امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا اہم الگورتھم ہمارے لیے بہت قابل قدر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے امریکی قانون میں ٹک ٹاک کی امریکا کو فروخت یا امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا کہا ہے۔واضح رہے کہ 24 اپریل کو امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی گئی تھی۔ صدر جو بائیڈن نے 4 بل منظور کیے تھے جن میں امریکا میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی عائد کرنے کا بل بھی شامل تھا۔امریکی سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے بل میں کہا گیا تھا کہ اگر ٹِک ٹاک نے 9 ماہ کے اندر اپنے شیئرز فروخت نہ کیے تو امریکا میں مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔