راولپنڈی،تیزی سے پھیلتی ڈینگی بخار کی وبا کے اثرات سنٹرل جیل اڈیالہ تک پہنچ گئے
پیر 8 ستمبر 2014 22:17
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء ) ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ڈینگی بخار کی وبا کے اثرات سنٹرل جیل اڈیالہ تک پہنچ گئی ، جیل میں قیدیوں کا فوری طور پر ڈینگی ٹیسٹ کرایا جائے ورنہ ڈینگی کی وبا جیل میں پھیلنے کا اندیشہ ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عام شہریوں کی حفاظت کے دوران اسیروں کو فراموش کردیاجیلوں میں فوری طور پرجالیاں لگائی اور سپرے کرایا جائے، جیل کی بیرکوں میں جالیاں نہ ہونے کے سبب قیدی شدید مشکلات کا شکار کچھ عرصہ قبل ایک قیدی ڈینگی کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا ۔
اس وقت ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 5867قیدی اور حوالاتی موجود ہیں لیکن ان قیدیوں کے پاس ڈینگی سے بچاؤ کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے اکثر اوقات بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے سالہا سال سے صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث ان جگہوں پر پہلے سے ہی مچھر موجود ہیں اور جیلوں میں وبائی امراض پھیلتی رہتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ قیدی سپرے یا فوگنگ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہیں حکومت اس طرف فوری توجہ دے۔
قیدیوں کے لواحقین ن مطالبہ کیا کہ قیدی بھی معاشرہ کا حصہ اور وہ بھی انسان ہیں، انھیں تمام بنیادی انسانی ھقوق حاصل ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسیر افراد کوصحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لہذا تمام صوبائی حکومت اڈیالہ جیل کے لئے میڈیکل ٹیمیں مقرر کریں جو ہنگامی بنیادوں پر سپرے کا عمل کیا جائے اور قیدیوں کی بارکوں پر جالیاں لگا کر انہیں محفوظ کیاجائے اور ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے والے قیدیوں کی تشخیص کر کے انکا علاج معا لجہ کرائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.