ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال وہاڑی میں نومولود بچوں کی ہلاکت،خواجہ سلمان رفیق وہاڑی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سیکرٹری صحت نے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی
منگل 9 ستمبر 2014 15:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی میں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 7نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات اور محکمہ صحت کے بائیو میڈیکل انجینئر مظہر محمود شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی پہنچ کر افسوسناک واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے ہمراہ منگل کی دوپہر وہاڑی کے لیے روانہ ہوگئے۔ خواجہ سلمان رفیق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کے بارے ذاتی طور پر تحقیقات کر کے اور لواحقین سے ملاقات کر کے وزیراعلی پنجاب کو اس واقعہ کے بارے علیحدہ سے رپورٹ پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہشتگردی کے متاثرین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کا یو این اقدام
-
یاد سے شفاء: اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، امدادی کارکنوں کا انتباہ
-
یورپ میں زچگی کے دوران اموات میں دوبارہ اضافہ، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
غزہ: ملبہ ہٹانے کے دوران 19 بچوں سمیت 50 لاشیں بازیاب، یو این
-
ماحول دوست توانائی کو زمین چاہیے لیکن کیا یہ اس کا تحفظ بھی کرے گی؟
-
یو این کا کانگو میں ایبولا ویکسین کی 70,000 خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان
-
یوکرین پر روس کے ڈرون و میزائل حملے قابل مذمت، یو این چیف
-
ہمیں اطلاع تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کے فیصلے سے ناراض ہیں
-
حکومت کو پسند ہو یا نہ ہولیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں
-
حکومت کو توہین عدالت کی کاروائی کا کوئی ڈر نہیں وہ سمجھتے ہیں دنیا بدل چکی ہے
-
اپوزیشن جماعتیں بلاول بھٹو کو ساتھ ملا کر شہبازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.