پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے، امریکی کانگریس

منگل 9 ستمبر 2014 16:29

پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے اس صورت حال میں پاکستانی فوج ملک کی خارجہ پالیسی پر کنٹرول بڑھتا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی غیر جانبدار کانگریس کی تحقیقاتی سروس کمیٹی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کا ملک خارجہ اور اور سلامتی پالیسیوں پر سرعام براہ راست کنٹرول بڑھنے کا امکان ہے جو کہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی فریم ورک سے ہٹ کر رسائی میں تبدیل ہو سکتا ہے اور ایسی صورت حال پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے ہدف کے لئے نئے چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے جس سے جنوبی ایشیاء میں موثر علاقائی تعاون اور تجارت کے حوالے سے تمام امیدوں پر پانی پھر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملکی سلامتی پر سیولین کنٹرول نہ ہونے کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے اب ان کی پوزیشن کمزور ہوگی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایسے حالات میں پاکستانی جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی امریکی کوششوں پر بھی منفی تاثر پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شریف حکومت تختہ الٹنے کا کوئی بھی فوجی اقدام پاکستان کو غیر ملکی معاونت پر جمہوریت سے متعلقہ امریکی پابندیوں کا باعث بنے گا اور اس کے نتیجے میں نائن الیون حملوں کے بعد شروع کئے گئے امریکی امدادی پروگرام یں بھی یقیناً بڑی رکاوٹ حائل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :