حکومت نے لچک دکھادی ہے اب دھرنے والے بھی کچھ نرمی کا مظاہرہ کریں، امیر حیدر خان ہوتی

بدھ 10 ستمبر 2014 14:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں‘ پارلیمنٹ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے‘ حکومت نے لچک دکھادی ہے اب دھرنے والے بھی کچھ نرمی کا مظاہرہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ لاک کو ختم کرنے کیلئے بہت حد تک لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور دھرنے والوں کے پانچ مطالبات مان لئے گئے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تاہم دھرنے والوں کی طرف سے کوئی مثبت پہلو دیکھنے کو نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں لڑ رہی ہیں۔ جو فریقین سڑکوں پر ہیں وہ قانون کی بالادستی کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی اور وزراء سڑکوں پر ہیں اور عوام خوار ہورہے ہیں۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو سب کچھ بھلاکر سیلاب متاثرین کیلئے کام کریں۔ پارلیمنٹ کسی بھی غیر آئینی اقدام کیخلاف متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :