چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، دفتر خارجہ
جمعرات 11 ستمبر 2014 14:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ہے موخر نہیں، نئی تاریخ کا اعلان بیجنگ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد سے کے لئے کسی بھی ملک سے تاحال کوئی اپیل نہیں کی ہے تاہم کچھ دوست ممالک اپنے طور پر پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جب کہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں نے وزیراعظم ریلیف فنڈکے اکاؤنٹس کھولے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان پانی کے حوالے سے سندھ طاس معاہدہ بھی موجود ہے۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے پاکستان پر جاسوسی کے الزامات درست نہیں، سیاچن پر فوجی نقل وحرکت اور ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے غیرسرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑ ی میں سیلاب سے متاثرہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے کشمیری بہن بھائیوں کو امداد کی پیش کش بھی کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث پھنسے پاکستانی گالفرز ابھی تک بھارت میں ہی ہیں اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں، گالفرز کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ موخر ہوا ہے منسوخ نہیں ہوا، چینی صدر کا دورے کے لئے نئی تاریخ کے حوالے سے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بیجنگ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، چین کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدے قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ہم اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں اور شمالی وزیرستان میں آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اسلام آباد میں سفارت خانوں کا تحفظ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ کچھ پاکستانیوں کو ایران میں پکڑا گیا ہے، تصدیق کے لیے ایرانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ شام پر حملے دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے باعث کیےجارہے ہیں، شام میں حملوں پر امریکی صدر براک اوباما کےاعلان سے متعلق ابھی کوئی واضح پوزیشن نہیں لی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.