طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں‘ وہ اپنی ساری صلاحتیں حصول تعلیم کے لیے مرکوز رکھیں ‘وزیر ٹرانسپورٹ

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) آزادکشمیر یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ و امداد باہمی طاہر کھوکھر سے ملاقات، طلباء کو درپیش ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی ساری صلاحتیں حصول تعلیم کے لیے مرکوز رکھیں کیونکہ انہوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ خود کو جدید علوم سے آراستہ کریں ۔ حکومت طلباء کو درپیش تمام مسائل حل کرے گی۔ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر طاہر کھوکھر نے ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت کی کہ تمام روٹس پر طلباء کو سہولیات دی جائیں اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :