ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ریڈزون میں کریک ڈاؤن کاپلان تیار

جمعہ 12 ستمبر 2014 12:37

ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ریڈزون میں کریک ڈاؤن کاپلان تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) اسلام آباد کے ریڈزون میں دھرنوں کی صورت حال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کریک ڈاؤن کا پلان تیار ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے دھرنوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے دھرنوں کی سیکیورٹی اور شرکاء کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کریک ڈاؤن کیلئے اپنا پلان تیار کرلیا ہے۔ پولیس نے اب تک کے اخراجات کی تفصیل بھی پیش کی۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔