سرگودھا، انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں سرکاری کالجوں کی کارکردگی مایوس کن‘ 50 نمایاں پوزیشنز میں سے صرف 5 پوزیشنیں سرکاری کالج حاصل کرسکے جبکہ 45 اہم پوزیشنیں نجی کالجز نے حاصل کیں

جمعہ 12 ستمبر 2014 18:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں سرکاری کالجوں کی کارکردگی مایوس کن‘ 50 نمایاں پوزیشنز میں سے صرف 5 پوزیشنیں سرکاری کالج حاصل کرسکے جبکہ 45 اہم پوزیشنیں نجی کالجز نے حاصل کیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سرگودھا کے سالانہ نتائج کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرگودھا کے سرکاری کالجوں میں معیار تعلیم انتہائی ناقص ہوگیا ہے حکومت کی طرف سے اقدامات کے باوجود صرف 50 اہم پوزیشنز میں سے صرف 5 پوزیشنز سرکاری کالجوں نے حاصل کیں جبکہ نجی کالجوں نے 45 اہم نشستیں حاصل کی جبکہ بورڈ کے سالانہ امتحان میں بھی اول ‘ دوئم اور سوئم پوزیشن بھی نجی کالجوں نے ہی حاصل کی۔