پاکستان کی دھمکی کا دندان شکن جواب دے گا،بھارتی وزیرداخلہ کی گیڈر بھبکی،سرحدوں کی حفاظت اولین ترجیح،بھارتی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے،میڈیاسے بات چیت

جمعہ 12 ستمبر 2014 21:33

پاکستان کی دھمکی کا دندان شکن جواب دے گا،بھارتی وزیرداخلہ کی گیڈر بھبکی،سرحدوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کی ہر قسم کی دھمکی کا دندان شکن جواب دے گا، سرحدوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنی سرحدوں کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے،بھارتی حکومت اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی کی برقراری کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔